اہم خبریںپاکستان

سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ، چیئرمین نیب اور دیگر سے بیان حلفی طلب

سندھ ہائی کورٹ نے سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس میں فریقین سے بیان حلفی طلب کر لیے۔

عدالت میں سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس میں ڈی جی نیب کراچی، چیئرمین نیب اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات کے مطابق تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ نیب کی جانب سے معاملے کی باضابطہ تحقیقات نہیں کی گئیں، متاثرین کے بیانات لیے بغیر تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔

عدالت نے کہا کہ آپ کی مرضی کے مطابق تحقیقات نہیں ہوں گی، آپ کی درخواست نمٹا دی گئی تھی، عدالتی آرڈر کے مطابق تحقیقات ہو چکی ہیں، یہ کوئی زندگی بھر چلنے والا کیس نہیں۔

بعدازاں عدالت نے توہین عدالت کے کیس میں فریقین سے 2 ہفتوں میں جوابی بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You