
سرائے عالمگیر کے فوکل پرسن محمد شعیب کو ڈپٹی کمشنر صفدر حسین کی جانب سے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دیا گیا
مفٹ آٹا فراہمی کے منصوبے میں محنت اور جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ صفدر حسین ورک
سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی گجرات سید اسد مظفر نے مفٹ آٹا فراہمی کے منصوبے میں محنت اور جانفشانی سے ڈیوٹی سر
انجام دینے والے افسران و عملہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےانہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازاء ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ور کہ ڈی پی اسد مظفر نے محکمہ پولیس, ریونیو, ریسکیو 1122, فوڈ انفارمیشن, لوکل گورنمنٹ اور صحت کے افسران و عملہ کو تعریفی
سرٹیفکیٹ جاری گئے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک, ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے کہا کہ تمام افسران و عملہ نے مفت آٹا فراہمی منصوبے میں شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ آٹا کی فراہمی کے لئے بھرپور محنت کی, تمام افسران و عملہ نے وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھاء کسی افسر یا اہلکار کی طرف سے شکایت
کا موقع نہیں ملا ہے, تمام افراد نے جانفشانی کے ساتھ خدمات
سرانجام دی ہیں۔ ڈیٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام افسران و عملہ کی خدمات قابل تحسین ہیں, مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے, افسران اور تمام عملہ کی محنت سے تمام تر اہداف خوش اسلوبی سے حاصل کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تمام افسران و عملہ کی خدمات کو سراہااور کہا کہ انسانیت کی خدمت
سے بڑھ کر اور کوئی اجر نہیں ہےتمام افسران و عملہ اپنے فرائض کوئی پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دینا ہے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ت دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کریں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات کے مستحق شہریوں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 43 ہزار اٹے کے تھیلے مفت فراہم کئے گئے, تحصیل گجرات میں 3 لاکھ 1
ہزار 655, تحصیل کھاریاں میں 1 لاکھ 72 ہزار 833 اور تحصیل سرائے عالمگیر میں 68 ہزار 812 مفت آٹا کے تھیلے کم آمدن والے افراد کو فراہم کئے گئے ہیں۔



