سانحہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی ائی ملوث نہیں ہے۔افتخار علی مشوانی

سانحہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی ائی ملوث نہیں ہے۔افتخار علی مشوانی
9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی تحقیقات کرنی چاہیے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف ملوث نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور کارکنان پر بے بنیاد الزامات لگانا بند کرے۔ تحریک انصاف آئین اور ملکی سلامتی پر یقینی رکھتی ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور بہتر معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا بانی پی ٹی ائی عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو کسی سے چھپا نہیں ہے بانی پی ٹی ائی عمران خان کو رہا کیا جائے اور ان کے خلاف جعلی کیسز ختم کیے جائے۔



