اہم خبریںپنجاب

سابق وفاقی وزیر غلام سرور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

سابق وفاقی وزیر غلام سرور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل۔
 
جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے غلام سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے غلام سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیا.واضح رہے اس سے قبل تحریک انصاف کے کئی رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں جن میں علی زیدی، عمران اسماعیل، فردوس عاشق اعوان، عندلیب عباس اور دیگر شامل ہیں.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You