اہم خبریںکرائمز

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ پر 21 اگست تک نیب کی تحویل میں دے دیا۔

نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب تحقیقاتی ٹیم نے صدر تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے نیب ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نظربندی کی مدت مکمل ہونے پر چودھری پرویز الہٰی کو رہا کیا گیا تھا، رہا ہوتے ہی نیب ٹیم نے پرویز الہٰی کو گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ کے بعد لاہور منتقل کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You