اہم خبریںپنجاب

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ۔

یوسف رضا گیلانی نےسینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ترجمان گیلانی ہاؤس

ملتان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ کرلیا۔گیلانی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق  یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہےکہ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں ان کے وکلا کی جانب سےجمع کرائےگئے ہیں  تاہم یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر الیکشن کون لڑےگا یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹر  یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار  بنانےکا فیصلہ کرلیا ہے، یوسف رضا گیلانی کے قریبی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کی ابھی 3سال مدت رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننےکی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You