سابقہ جنرل کونسلر چوٹالہ عابد حسین انصاری کے سسر، راجہ ذیشان نوید شانی اور راجہ کامران نوید

*سابقہ جنرل کونسلر چوٹالہ عابد حسین انصاری کے سسر، راجہ ذیشان نوید شانی اور راجہ کامران نوید بابو کے والد، راجہ نوید اکبر منہاس گزشتہ روز انتقال گئےمرحوم بورڈنگ محلہ، جہلم کے رہائشی تھے*
جہلم (عبدالرحمن قادری)یونین کونسل چوٹالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابقہ جنرل کونسلر عابد حسین انصاری کے سسر اور راجہ ذیشان نوید شانی اور راجہ کامران نوید بابو کے والد، راجہ نوید اکبر منہاس انتقال کر گئے۔ مرحوم بورڈنگ محلہ، جہلم کے رہائشی تھے مرحوم کی نمازِ جنازہ نمازِ جمعہ کے بعد مرکزی جنازہ گاہ، جہلم شہر میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور فلاحی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب، دوست احباب کے علاوہ مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے وابستہ معززین بھی موجود تھے، جنہوں نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔شرکاء نے مرحوم راجہ نوید اکبر منہاس کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال اہلِ علاقہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔




