راولپنڈی (افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام صدر بار ملک طارق محمود ساجد اعوان

راولپنڈی (افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام صدر بار ملک طارق محمود ساجد اعوان اور جنرل سیکرٹری قمر الحق نیازی کی زیرِ نگرانی محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں وکلا ء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کی نائب صدر شازیہ یاسین ہاشمی،جوائنٹ سیکرٹری احسن سلیم منج،لائبریری سیکرٹری چوہدری کاشف متین،فنائس سیکرٹری چوہدری عبدلقدوس،اور ممبر مجلس عاملہ حسن نواز،حنان عرفان،سید زین العابدین،فہیم ظفر،محمد رضوان،حوریہ سعید اعوان نے شرکت کی۔محفلِ میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد سیکرٹری بار قمر الحق نیازی کی دعوت پر ملک کے معروف نعت خواں سید الطاف حسین کاظمی کے علاوہ حافظ شاہد
، محمد نوید، راجہ عدنان طاہر، جنید الطاف راجہ، راجہ شہزاد امین، خاور ریاض قادری، راجہ صدام عباسی، شہزاد ثمر، مزمل حسین، محمد کامل، صدیق قریشی، مس شازیہ راجہ، سمیرا بھٹی اور صوفیہ ایڈووکیٹ نے بارگاہِ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔محفلِ میلاد میں ممبر پنجاب بار کونسل شاہد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر بار ملک طارق محمود ساجد اعوان اور جنرل سیکرٹری قمر الحق نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی روح پرور محافل کا انعقاد باعثِ سعادت اور باعثِ افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعت خواں حضرات نے جس خلوص اور عقیدت سے آقا کی بارگاہ میں حاضری دی، اسی طرح سننے والوں نے بھی اس فیض و برکت میں برابر کا حصہ پایا۔انہوں نے مزید
کہا کہ ایسی با برکت محافل میں شرکت سے جو قلبی سکون اور روحانی طمانیت حاصل ہوتی ہے، وہ کسی اور محفل میں میسر نہیں آتی۔ آخر میں دعا
کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس حقیر سی حاضری کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور ہمیں آئندہ بھی ایسی نورانی محافل کے انعقاد کی توفیق عطا فرمائے




