انٹرنیشنل

روس نے یوکرین کے 3 ڈرون تباہ کردیئے

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روس پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملہ کیا جس میں سے تین ڈرون تباہ کردیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر ماسکو کا کہنا ہے کہ روسی ایئر ڈیفنس یونٹس نے یوکرین کے 3 ڈرون تباہ کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے ڈرون حملے کا مقصد ماسکو کو نشانہ بنانا تھا۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا ملبہ گرنے کے مقام پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ روس کے جنوبی ریجن روستوف میں یوکرین کے ڈرون حملے سے ڈیزل ڈپو میں آگ لگ گئی تھی جس نے کئی ٹینکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You