رمضان المبارک کا مہینہ نعمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔افتخار علی مشوانی

رمضان المبارک کا مہینہ نعمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔افتخار علی مشوانی
رمضان المبارک کے مہینے میں عبادات اور نیک کاموں میں مشغول ہونا بہت ضروری ہے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خداوند کریم نے اپنے بندوں کے لئے عبادات کے جتنے بھی طریقے بتائے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ نعمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے رمضان المبارک کے مہینے میں عبادات اور نیک کاموں میں حصہ لینا اور مشغول ہونا بہت ضروری ہے اور اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالی سے اپنی مغفرت کے لیے دعا مانگنی چاہیے تاکہ ت اللہ تبارک و تعالی ہمارے گناہوں کو معاف فرما کر ہمیں مغفرت عطا فرمائے.انہوں نے مزید کہا کہ تمام امت مسلمہ، اور بیرونی ممالک میں مقیم تارکین وطن، و اوورسیز پاکستانیوں کو ایڈوانس میں عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔



