راولپنڈی ; ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان نیازی اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی

راولپنڈی ; ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان نیازی اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی نے اپنے مشترکہ بیان میں پوری دنیا بالخصوص پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا مذہب ہمیں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہمارے وطن پاکستان میں ہر مذہب کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی پوری آزادی ہے۔ خواہ وہ مسجد ہو، مندر ہو چرچ ہو یا کوئی بھی عبادت گاہ ہو اسلام سب کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے ہم عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی جاہریت کو جلد از جلد بند ہونا چاہیے فلسطین میں نہتی عورتیں،بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنایا جانا اور اقوام متحدہ کی خاموشی باعث تشویش ہے ہم اللہ تعالی سے یہ دعا کرتے ہیں کہ فلسطینی بہن بھائیوں پر رحم فرمائے اور جلد از جلد اسرائیلی جاہلیت کو نست و نابود کرے ہم ایک بار پھر پوری راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اپنے مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس کی بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں۔




