راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری ملک اسد محمود

راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری ملک اسد محمود نے سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کا نام تاریخ ہمیشہ تعظیم سے یاد رکھے گی
سید علی گیلانی نے نظریہ پاکستان پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، عظیم جدوجہد کی۔فاشسٹ انڈیا نے سید علی گیلانی کو خریدنے کی بے پناہ کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے اور سید علی گیلانی اپنے مقصد اور جدوجہد میں مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرتے رہے اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے رہے سید علی گیلانی نے زندگی کا ہر لمحہ تحریک ازادی کشمیر کے نام کیا اور اس جدوجہد کو اس طرح کامیاب کیا کہ پوری دنیا یہ ماننے پر مجبور ہو گئی کہ تحریک کسے کہا جاتا ہے اج بھی ان کے کارکنان ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو یاد کرتے ہوئے انہی کے نقش قدم پر چل کر اپنی جدوجہد ازادی کی تحریک کو کامیابی سے لے کر اگے بڑھ رہے ہیں مزید بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر سردار منظر بشیر اور سیکرٹری ملک اسد محمود نے کہا کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد اور ان کی پاکستان سے والہانہ محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جب تک کشمیر ازاد نہیں ہوتا سید علی گیلانی کا مشن زندہ رہے گا
حکومت پاکستان کو تحریک آزادی کے بیانیے کو عالمی سطح پر مضبوط بنانا ہو گا اقوام متحدہ کی قراردادیں اج بھی کشمیریوں کا مقدمہ زندہ رکھے ہوئے ہیں
کشمیر کمیٹی کو فعال، موثر اور عملی اقدامات کا محور بنانا ہوگا
شہدائے کشمیر کا خون ہم پر قرض ہے کشمیریوں کو بے عمل رہنے کے بجائے اب واضح روڈ میپ کے ساتھ اگے بڑھنا ہوگا ان کی اس سوچ کو سلام پیش کرتے ہیں اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے امین



