اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ہونے والے اسپیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

راولپنڈی : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ہونے والے اسپیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اینٹی کرپشن کورٹ محمد یونس عزیز اور ٹرانسفر ہونے والے ججوں کے اعزاز میں الودائی تقریب کا انعقاد کیا گیا صدر بار فیصل خان نیازی اور سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک مشتاق احمد اوجلا کو بھی دعوت دی اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم انجم، سنئیر سول جج شکیل احمد گورایا،سول جج عمران الحق،امجد اقبال رانجھا،شبانہ رسالت عباسی،عرفان حیدر شاہ،و دیگر جوڈیشل افسران کے علاوہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان۔ ممبر پنجاب بار کونسل راجہ فرخ عرف بھٹی۔چودری اصف محمود لکھن۔ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر شاہد حمید بھٹی۔جوائنٹ سیکرٹری ملک تجمل جاوید کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران میں شرکت کی جوڈیشل افسران و ممبران بار سے الودائی خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سپیشل اینٹی کرپشن کورٹ محمد یونس عزیز نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں مدعو کرنے پر صدر بار اور جنرل سیکرٹری و ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے مختلف اضلاع میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ہے لیکن راولپنڈی بار کے وکلا کو پروفیشنل پایا ہے یہاں کام کرنے کا ایک اپنا انداز ہے یہاں کے وکلا صاحبان نہایت تمیزدار اور سلیقہ مند ہیں میں ایک بار پھر اپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اپ نے مجھے الودائی تقریب میں بلا کر عزت بخشی۔اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی بار کا یہ خاصہ ہے کہ یہ باہر انے والے کو بھی عزت سے نوازتی ہے اور جانے والے کو بھی عزت سے رخصت کرتی ہے تقریب کے اخر میں صدر بار فیصل خان نیازی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری روایات میں یہ شامل ہے کہ ہم چھوٹے بڑوں کو عزت دیں اور عزت دینے سے ہی عزت ملتی ہے میں اپ سب کا نہایت ہی مشکور ہوں کہ اپ ہماری دعوت پر بار میں تشریف لائے خصوصا میں ججز صاحبان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جو چھٹیوں کے دنوں میں بھی ہماری دعوت پر سپیشل ائے ہیں تقریب کے اخر میں ریٹائرڈ ہونے والے جج محمد یونس عزیز کو پھولوں کے گلدستیکے ساتھ شیلڈ پیش کی گئی جب کہ جبکہ تبادلہ ہونے والے اسپیشل جج شوکت کمال ڈار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You