
راولپنڈی : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر فیصل خان نیازی اور سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی نے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ،پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین بشارت اللہ خان کو ڈسٹرکٹ بار آنے کی دعوت بار آمد کے موقع پر پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وکلا کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے ”لائرز پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ ”کی منظوری دے دی ہے توقع ہے کہ ایکٹ کا مسودہ رواں یا آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گاجہاں سے منظوری کے بعد اسے باقاعدہ ایکٹ کے طور پر نافذ کر دیا جائے گاوکلا معاشرے میں آئین و قانون اور انصاف کے علمبردار ہیں معاشرے کے کسی بھی طبقے میں کسی فردواحد کے فعل کو کسی طبقے کے کردار پیمانہ قرار نہیں دیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا انعقاد پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی، اراکین پنجاب بار کونسل اسد عباسی،چوہدری آصف لکھن اور ہائی کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں کیا گیا تھا تقریب میں ہائی کورٹ بار کے نومنتخب صدرتنویر اقبال خان، سیکریٹری شوکت محمود ستی، سینئر نائب صدر زاہدہ ایاز اور ایڈیشنل سیکریٹری ماریہ جاوید چوہدری سمیت تمام منتخب اراکین نے شرکت کی تقریب سے ڈسٹرکٹ بار کے صدر فیصل خان نیازی اور سیکریٹری راجہ محمد علی نے بھی خطاب کیا حسن رضا پاشا نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وکلا کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے ”لائرز پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ ”کی منظوری دے دی ہے ایکٹ کا مسودہ رواں یا آئندہ ہفتے اسمبلی اور سینٹ میں پیش کر کے منظوری کے بعد اسے باقاعدہ ایکٹ کے طور پر نافذ کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جانشینی(Certificate Succession) کے سرٹیفکیٹ کا عمل عدالتوں کی بجائے نادرہ کے دائرہ اختیار میں دینے سے بہت سی پیچدگیوں نے جنم لیا نادرا اس وقت 1لاکھ روپے کے بیلنس تک 10ہزار روپے اور 1لاکھ روپے سے زائد پر20ہزار روپے فیس وصول کر رہا ہے جبکہ نادرا کے دائرہ اختیار یا سسٹم میں نہ آنے کی صورت میں انکار پر بھی نادرا کو15ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چیئرمین نادرا سے بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ اس سسٹم کی بہتری اور فیسوں میں کمی کے حوالے سے جلد اچھی خبرملے گی جس سے پاکستان کا ہر شہری مستفید ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ وکلا معاشرے میں آئین و قانون اور انصاف کے علمبردار ہیں معاشرے کے کسی بھی طبقے میں کسی فردواحد کے فعل کو کسی طبقے کے کردار پیمانہ قرار نہیں دیا جاسکتا کسی بھی وجہ سے1فیصد وکلا کے طرز عمل کے لئے وکلا گردی کا لفظ استعمال کر دیا جاتا ہے جس سے قانون و آئین کی بالادستی،انصاف کی فراہمی،جمہوریت کی بقااور معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرنے والے 99فیصد وکلا کی ساکھ متاثر ہوتی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلا کے اجتماعی مفادات،ان کے حقوق کے تحفظ اور عزت ووقار میں اضافے کے لئے ہر طرح کے حلات کا جرات و دلیری سے سامنا کریں گے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین بشارت اللہ خان نے کہا کہ پنجاب بار کونسل کا کام وکلا کے حقوق کا تحفظ ہے کسی وکیل کے ساتھ زیادتی کی صورت میں آئندہ مذمتی قرار دادوں تک محدود نہیں رہا جائے گا بلکہ بار کونسل نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر کے وکلا کے حقوق کے تحفظ کے لئے فرنٹ لائن کا اکردار ادا کرے گی ڈسٹرکٹ بار کے صدر فیصل خان نیازی نے کہا کہ صرف بار ایسوسی ایشنوں یا بار کونسلوں کے انتخابات جیتنے کو کامیابی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ہم نے کامیابی کے ساتھ کامرانی کی منزل بھی حاصل کر نی ہے وکلا برادری کے نمائندے اور سفیر ہونے کے ناطے ہم نے اپنے کردار اور پیشہ ورانہ صلاحتیوں کے ذریعے معاشرے میں وکالت اور وکیل کے تقدس اور عزت ووقار کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سینئر اور نوجوان وکلا سے مشاورت اور ان کی تجاویز کی روشنی میں وکلا کی فلاح و بہبود کے منصوبے تیار کئے جائیں گے تقریب کے آخر میں بار کے صدر فیصل خان نیازی نے شرکہ کا شکریہ ادا کیا



