اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے احکامات کی روشنی ڈائریکٹر جنرل آر ڈی

راولپنڈی : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے احکامات کی روشنی ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سیف انور جپہ نے میڈیا ٹاون کا ہنگامی دورہ کیا اور 121 کنال اراضی کے لیے مختص کی جانے والی جگہ کا معائنہ کیا اور میڈیا ٹاون میں 2فلٹریشن پلانٹس اور پارک بھی میڈیا ٹاون انتظامیہ کو دینے کا اعلان کیا۔ سوموار کو ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ نے میڈیا ٹاون ہائوسنگ سوسائٹی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ طارق ملک کی سربراہی میں میڈیا ٹاون کا ہنگامی دورہ کیا ۔میڈیا ٹاوں دورے کے موقع میڈیا ٹاون سوسائٹی کے سنیئر وائس پریذیڈنٹ طارق ملک ، منیجر ملک حفیظ اور فنانس سیکرٹری امجد حسین نے تفصیلی دورہ کرایا ۔ میڈیا ٹاون دورے کے موقع پر ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے احکامات کے مطابق میڈیا ٹاون کا دوہ کر رہا ہوں بہت جلد صحافیوں کے لیے فیز ٹو کا عمل بھی مکمل ہو جائیگا۔ انہوں نے میڈیا ٹاون کے لیے دو آر او فلٹریشن پلانٹس کی اپ گریڈیشن اور پارک بنانے کا بھی اعلان کی۔ ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹاون فیز ٹو کا کام جلد مکمل کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال کر دینگے اس سلسلے میں میڈیا ٹاون کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ میڈیا ٹاون سوسائٹی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ طارق ملک کا کہنا تھاکہ صحافیوں کے لیے فیز ٹو پراجیکٹ پر کام شروع ہو گیاہے جن صحافیوں کو پلاٹس نہیں ملے تھے اب ان کے لیے وزیراعلیٰ کی منظور ی کے بعد بہت جلد تمام رہ جانے والے صحافیوں کو پلاٹس دیئے جائینگے ۔ طارق ملک کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں میڈیا ٹاون سوسائٹی کے صدر رانا طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری طارق چوہدری لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرینگے اور تمام امور کو حتمی شکل دینگے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You