
راولپنڈی : وارث خان پولیس نے 3 سالہ گمشدہ بچہ چند گھنٹوں میں تلاش کر کے والدہ سے ملوا دیا،
03سالہ بچہ ممبراد والدہ کے ساتھ علاج معالجہ کے لیے BBHہسپتال آیا اور وہاں سے گم ہو گیا تھا،
وارث خان پولیس نے انتھک محنت اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گمشدہ بچے کو امرپورہ سے تلاش کرکے والدہ کے حوالے کیا،
بچے کے مل جانے پر اس کی والدہ نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیااور نیک خواہشات کا اظہار کیا،
راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مدد کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،
رپورٹ : افتخار خٹک سے



