راولپنڈی : نئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی اطہر اسماعیل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،
ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی ہیڈکوارٹرز اوردیگر سینئر افسران نے سی پی اواطہر اسماعیل کا استقبال کیا،
سی پی او اطہر اسماعیل کی یادگار شہداء پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،
راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سی پی اوراولپنڈی کو سلامی پیش کی،
سی پی او راولپنڈی نے شہداء گیلری کا دورہ کیااور اپنے تاثرات قلمبند کیے، سی پی او راولپنڈی نے پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز میں موجود مختلف دفاترکا دورہ کیا،
سی پی او راولپنڈی نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں قائم ریسورس مینجمنٹ سینٹر، ایم ٹی سیکشن،فائرنگ رینج، پولیس میس، لائیربری،سروسز لاؤنج،شہیدڈی ایس پی مسعود شیخ ہسپتال،ارشاد حسین شہید آیٹوریم،پولیس کلب،ماڈل بیرکس اور مختلف دفاتر کا دورہ بھی کیا،
سی پی او راولپنڈی کی ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے،ایس ڈی پی اوز اورسینئر افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ،
شہریوں کی جان ومال،عزت وآبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی،سی پی اواطہر اسماعیل
شہد اء پولیس ملک وقوم اورمحکمہ پولیس کے محسن ہیں،شہد اء کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،سی پی اواطہر اسماعیل
منشیات،جواء اورقبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا،سی پی اوراولپنڈی
آپ جس جذبے اور ولولے کے ساتھ کام کررہیں اسی طر ح ہر آنے والے کل کو گزشتہ روز سے بہتر بنانے کی کوشش کریں،سی پی اوراولپنڈی
راولپنڈی پولیس کا ہر افسراورہراہلکار میری ٹیم کاحصہ اورمیرے لیے انتہائی اہم ہے،سی پی اوراولپنڈی
ملک کی عزت و سلامتی اوراس ضلع کے باسیوں کی جان،مال اورعز ت کی خاطر اگر ہماری جان بھی جاتی ہے تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں۔سی پی اوراولپنڈی
پولیس فور س خصوصاً شہداء کے لواحقین کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں جائیں گے،سی پی اوراولپنڈی
ہم سب ملکر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتربنانے کی کوشش کریں گے، سی پی اواطہر اسماعیل
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی



