اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی میں اپنی خدمات کے دوران 66سے زائد بڑے پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا

🇵🇰 انوکھا سپاہی 🇵🇰

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد اپنے بہترین کام اور اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے نہ صرف عوام میں مقبول ہیں بلکہ اپنی فورس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ شہدا کی فیملیوں میں بھی بہت قدر کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔

راولپنڈی میں اپنی خدمات کے دوران 66سے زائد بڑے پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ان تمام کاموں کا مرکز عوام کی پولیس خدمات تک رسائی، جوانوں کی فلاح و بہبود اور شہدا کے خاندانوں کی کفالت سر فہرست رہے۔

شہدا کے بچوں کی تعلیم، شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کیا، یتیم بچیوں کی شادیوں کے اخراجات اٹھائے اور بیواؤں کے بقایا جات کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا۔

لیکن ایک انتہائی عجیب اور دلخراش بات ہے کہ یادگار شہداء جس کی داغ بیل انہوں نے اپنی دن رات محنتوں سے رکھوائی اور جس کے لئے فنڈ کے اجراء اور نقشے کی منظوری ہر دل عزیز آئی جی احسن یونس صاحب نے کروائ، بلکہ یہ کہا جائے کہ یہ ان دونوں افسران کی شہداء کی قربانیوں کی یاد کے لئے ذاتی کاوش تھی تو غلط نہ ہو گا۔ اس یادگار کے افتتاح میں ان کا نام تک لینا پسند نہ کیا گیا۔

واہ رے سپاہی-گمنام سپاہی

🇵🇰 پنجاب پولیس زندہ باد 🇵🇰

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You