اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی : محکمہ ایکسائز کے شعبہ انسداد منشیات کی ویسٹریج کے علاقہ میں بڑی کارروائی

راولپنڈی : محکمہ ایکسائز راولپنڈی کے شعبہ انسداد منشیات کی ویسٹریج کے علاقہ میں بڑی کارروائی،تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا،منشیات برآمد کرلی گئی۔

ایکسائز حکام کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا،ملزم کی گرفتاری کی حوالے سے ای ٹی او ایکسائز منظر خالد نے احتشام الحق،انسپکٹر ملک فیاض بابر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی جس نے ملزم کو تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سے گرفتار کیا،ملزم ندیم قیصر کو تھانہ ویسٹریج پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جڑواں شہروں کے متعدد تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے،ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات پر نیٹ ورک میں شامل ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں،ایکسائز حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ویسٹریج میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You