اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی : شہید اے ایس آئ اسلم فاروقی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی

راولپنڈی : شہید اے ایس آئ اسلم فاروقی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئ،

پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،

نماز جنازہ میں آر پی او عمران احمر، سی پی او محمد احسن یونس، حساس اداروں کے افسران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پولیس نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید اے ایس آئ اسلم فاروقی کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ رتہ امرال راولپنڈی روانہ کردیا گیا، پولیس

شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی نے لواحقین میں بیوہ اور تین بیٹیوں کو چھوڑا ہے،
اے ایس آئ اسلم فاروقی گزشتہ روز ڈرگ ڈیلر کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوۓ شہید ہو گئے تھے، شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں، آر پی او

شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، سی پی او

دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You