پنجاب

راولپنڈی : سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری،کھلی کچہری میں

راولپنڈی : سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری،کھلی کچہری میں آنے والے43 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے،

شہری کی درخواست پر آراے بازار پولیس کو ملزمان فوری گرفتارکرنے جبکہ شہری کی درخواست پر تھانہ روات پولیس کو ضرر کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو 02دن میں فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،تمام ایس ایچ اوز تھانے میں FIRکے اندراج اور شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں، FIRکے اندارج میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، سی پی اوراولپنڈی اطہر اسماعیل۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سی پی او راولپنڈی نے کھلی کچہری میں آنے والے43شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے،مارک کردہ درخواستیں دے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کریں،سی پی او راولپنڈی نے کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر آراے بازار پولیس کو ملزمان فوری گرفتارکرنے جبکہ شہری کی درخواست پر تھانہ روات پولیس کو ضرر کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو02دن میں فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، سی پی ا وراولپنڈی کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز تھانے میں FIRکے اندراج اور شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں، FIRکے اندارج میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

راولپنڈی ( ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے ٹیکسلا کے علاقے میں ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد 03مجرمان کو جرم ثابت ہونے پرمجموعی طورپر 18سال قید اور01لاکھ 35ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج سید فہیم احمد شاہ MS-30نے ٹیکسلا کے علاقے میں ڈکیتی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم آکاش کو06سال قید معہ45ہزار روپے جرمانہ،مجرم نجیب اللہ کو 06سال قید معہ45ہزار روپے جرمانہ جبکہ مجرم سمیر شاہ کو 06سال قید معہ45ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں،مجرمان نے سال 2019 میں تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران رقم چھین فرار ہو گئے تھے، ٹیکسلا پولیس نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،سی پی اواطہر اسماعیل کی انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دی۔

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You