اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی : سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مہرالنسا نے تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں واقع مدرسے

راولپنڈی : سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مہرالنسا نے تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں واقع مدرسے میں 16سالہ طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی اور تشددکے مقدمہ میں نامزدمرکزی ملزم و مدرسے کے مہتمم کو13روزہ جسمانی ریمانڈکے بعداڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے جبکہ مقدمہ کی شریک ملزمہ کو بھی جوڈیشل کر دیا ہے بدھ کے روز سماعت کے موقع پر مقدمہ میں نامزد مفتی شاہنواز کو پولیس کی حراست میں ڈیوٹی جج کے روبرو عدالت پیش کیا گیا اس موقع پرملزمان اور متاثرہ لڑکی کے وکلا کے علاوہ سرکاری وکیل اور مقدمہ کا تفتیشی بھی عدالت میں موجود تھے اس موقع پر عدالت کو بتایا گیاکہ مقدمہ کے مرکزی ملزم مفتی شاہنواز، اس کی شریک ملزمہ مسماۃ عشرت حنیف اور متاثرہ لڑکی مسکان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے جس کے رپورٹ10دن بعد موصول ہو گی جبکہ دوران تفتیش مرکزی ملزم سے اسلحہ بھی برآمد نہیں ہوا مرکزی ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے جس پر عدالت نے مرکزی ملزم اور اس کی شریک ملزمہ کو جوڈیشل پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا دریں اثنا اس حوالے یہ بھی معلوم ہوا ہے پولیس نے اس کیس میں راولپندی پولیس کے ایک اہلکار کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاہے جس پر شبہ ہے کہ اس نے ابتدائی ایام میں اس معاملے کو میڈیا پر لانے اور بعد ازاں محکمانہ باتیں آؤٹ کرنے میں متحرک کردارادا کیا پولیس اس پر پہلو پر تحقیقات کرے گی کہ مذکورہ اہلکار کا متاثرہ لڑکی یا اس کے خاندان سے کیا روابط ہیں ادھر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جنسی زیادتی اور تشددکے مقدمہ کی تفتیش کے لئے عدالتی حکم پر سی پی او راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گئی جوائنٹ انوستی گیشن ٹیم بھی تاحال اپنی رپورٹ تیار نہیں کر سکی یاد رہے کہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے متاثرہ طالبہ مسکان کی والدہ روبینہ گل کی مدعیت میں 17 اگست کوتعزیرات پاکستان کی دفعات 376اور511کے تحت مقدمہ نمبر879درج کیا تھا۔

راولپنڈی : افتخار خٹک سے رپورٹ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You