
راولپنڈی : راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راولپنڈی بار کے وفات پا جانے والے ممبران کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

جس کی صدارت فیصل خان نیازی نے کی۔گزشتہ سال وفات پا جانے والے ممبران جن میں مرحوم جسٹس شاہد محمود عباسی،ملک محمد اسلم، مدثر اکرام چوہدری،حامد ریاض،حسیب بادشاہ،منیراحمد ملک،صمد محمود،چوہدری ذولفقارانور،شیخ عمران، حاجی صابر حسین عرف باؤ جی،عاصمہ جعفری،رضوانہ خالد،سائرہ خاتون ایڈووکیٹ کی یاد میں منعقد کیا گیا جس میں بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر شاہد حمید بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ملک تجمل جاوید و عہدیداران کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوے جسٹس ر) خالد ملک،سہیل محمود،میاں عبدلخالق،ولیداحمد،راجہ حمید،وقاص علی ملک،راجہ علی شاہد عباسی،راجہ طارق عباسی،راجہ ناصر،ملک غلام اکبر،تنویر اقبال خان،مس تسنیم عباسی،مسز چوہدری محمد اکرام ایڈووکیٹ صدر بار فیصل خان نیازی اور بار کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں وکلاء کا یہاں موجود ہونا اس بات کا ثبوت ہے کے راولپنڈی بار اپنوں کو نہیں بھولتی یہ سب جو اس دنیا فا نی سے رخست ہوگئے ہیں ان میں سے کچھ ہمارے استادوں میں سے تھے جنہوں نے ہمیں بہت کچھ سیکھا ان کی شفقت اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ سب راولپنڈی بار کے وکلاء کے لئے مشعل راہ تھے یہ سب پروفیشنل ہونے کے ساتھ بہت اچھے استاد اور اچھے انسان تھے تقریب کے آخر میں مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی صدر بار نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔



