پنجاب

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے تھانہ سول لائن

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے تھانہ سول لائن کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوجرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے عدالت نے مقتول کے قانونی ورثا کو 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی تھانہ سول لائن پولیس نے روحیل خالد کی مدعیت میں رواں سال 11مارچ کو تعزیرات پاکستان کی دفعات302 اور324 کے تحت مقدمہ نمبر 221درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ کاشف جمال نے فائرنگ کر کے اپنی ساس نسرین اختراور اہلیہ خوشبوکو شدید زخمی کر دیا تھا کہ جبکہ ہسپتال منتقلی کے دوران نسرین اختر دم توڑ گئی تھی گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You