اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے تھانہ صدر بیرونی

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے تھانہ صدر بیرونی کے مقدمہ قتل میں نامزدباپ بیٹے سمیت3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید کی سزا سنا دی ہے عدالت نے تینوں ملزمان کو3لاکھ روپے فی کس مقتول کے قانونی ورثا کو بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی جائیداد فروخت کر کے معاوضے کی رقم ادا کی جائے عدم ادائیگی معاوضہ کی صورت میں مزید6،6ماہ قید بھگتنا ہوگی تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گزشتہ سال15جون کو مقتول کی اہلیہ نورین اختر کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ302/34کے تحت مقدمہ نمبر1049درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزمان نے مصریوٹ روڈپر واقع اس کے شوہر فیصل محمود کے پراپرٹی کے دفتر میں گھس کر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر میں موجود تھامتعدد گولیاں لگنے سے فیصل محمود موقع پر دم توڑ گیا تھا آصف نامی ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی اہلیہ سے ناجائز تعلقات ہیں گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے 48 سالہ محمد آصف،اس کے 23سالہ بیٹے نعیم اختر عرف راجو اور46سالہ گلتاسب حسین کو الزام ثابت ہونے پر دفعہ302کے تحت عمر قید اور دفعہ 544-Aکے تحت مقتول کے قانونی ورثا کو 3لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کی جائیداد فروخت کر کے معاوضے کی رقم ادا کی جائے عدم ادائیگی معاوضہ کی صورت میں ملزمان کومزید6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

راولپنڈی : افتخار خٹک سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You