
جہلم : آٹے اور میدے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی بےپناہ اضافہ کردیا۔
نان بائیوں نے قیمتیں بڑھائیں اور باقاعدہ نئی ریٹ لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پتیری روٹی 7 روپے سے 20 روپے، خمیری روٹی 12 روپے سے 15 روپے، نان 15 روپے سے 18 روپے، تندوری پراٹھہ اور روغنی نان 25 روپے سے 30 روپے کر دیا گیا جبکہ اپنے گھروں کے آٹے سے روٹی پکائی 7 روپے فی روٹی کر دی گئی۔
ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کے آٹے اور میدے کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری بن گئی ہے مہنگا آٹا لے کر سستی روٹی نان فروخت نہیں کرسکتے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشہ بن گی ہے
رپورٹ : میاں ساجد سے



