
راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے 47لاکھ روپے کے بوگس چیک کے مقدمہ میں نامزد جگنو وسیم سیلون کی مالکہ حنا حسین کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے تھا
نہ ویمن پولیس نے 19اپریل کو فرزانہ بی بی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ489-Fکے تحت مقدمہ نمبر 3درج کیا تھاجس میں الزام تھا کہ حنا حسین عرف عظمت نے اپنے بھائیوں صابر عرف جگنو،مہتاب صابر اور آفتاب سے مل کر دھوکہ دہی کے ذریعے ماہانہ منافع دینے کی یقین دہانی پرجگنو وسیم سیلون میں سرمایہ کاری کے نام پر ساڑھے 47لاکھ روپے نقد وصول کئے 2/3ماہ گزرنے کے بعد جب ان سے منافع کا تقاضا کیاتو اس نے ایک چیک دیا جو دستخط میچ نہ کرنے اور اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے بنک سے باؤنس ہو گیابعد ازاں ملزمان رقم کی واپسی کی بجائے درخواست گزار کو دھمکیاں دینے لگے اس مقدمہ میں نامزد ملزمہ نے مجاز عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی گزشتہ روز فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست خارج کر دی۔
رپورٹ:افتخار خٹک سے



