راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے ضمنی الیکشن

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے ضمنی الیکشن کے باعث گواہوں کو سمن جاری نہ ہونے
اور عدالتی تعطیلات کی وجہ سے امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر10اگست تک ملتوی کر دی ہے منگل کے روز سماعت کے وقت مقدمہ کے مرکزی ملزم رضوان حبیب، اس کا والد حریت اللہ ڈرائیور سلطان احمداور گھریلو ملازمہ زاہدہ یوسف اس کے شوہریوسف مسیح کو پولیس حراست میں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا شریک ملزم رشید احمد بھی عدالت میں موجود تھااس موقع پر ملزمان کے وکیل طلعت محمود زیدی بھی عدالت میں موجود تھے اس موقع پر استغاثہ کے گواہ کانسٹیبل سمیع اللہ عدالت میں موجود تھے تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ اس کیس میں نظر ثانی کی ایک پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں زیر سماعت ہے جس پر ابھی آرڈر ہونا باقی ہے اس طرح پراسیکیوشن اس پٹیشن کے فیصلے کے بعد مزید گواہوں کو پیش کرے گی عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ راولپنڈی میں ضمنی الیکشن کی ڈیوٹیوں کے باعث مزید گواہوں کو سمن جاری نہیں ہو سکے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی یاد رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2نومبرکومغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات365 کے تحت مقدمہ نمبر577درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس کی والدہ اپنے بھانجے کے ساتھ 16اکتوبر کو فلائیٹ نمبر BA-0261کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان آئی جبکہ انہوں نے 22اکتوبر کو فلائیٹ نمبرBA-0260 سے واپس جانا تھا ایف آئی آرکے مطابق اس کی والدہ اور ان کے2مزید بچے سب امریکی شہریت کے حامل ہیں اور والد کی وفات کے بعد سے امریکہ میں ہی مقیم ہیں جبکہ اس کی والدہ اپنے سابقہ شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کے معاملات سلجھانے کے لئے پاکستان آئی تھیں لیکن رضوان حبیب نے انہیں جائیدا دکی خاطر اغوا کیا اور بعد ازاں 17اکتوبرکو قتل کر دیاتھااس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے۔
راولپنڈی : (افتخار خٹک سے رپورٹ)



