پنجاب

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایندسیشن جج راولپنڈی فرخندہ ارشد اعوان نے سینٹرل جیل

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایندسیشن جج راولپنڈی فرخندہ ارشد اعوان نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں قتل کے مقدمہ میں نامزدحوالاتی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پرقیدی اور ڈپٹی سپرنٹندنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرلیا ہے اور متاثرہ حوالاتی کے طبی معائنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پرمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے اور جیل انتظامیہ کو ہدائیت کی ہے کہ وہ مکمل سکیورٹی میں قیدی کو ڈی ایچ کیو کے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا انتظام کریں عدالت نے اس حوالے سے15ستمبر کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے سلیمان نامی متاثرہ حوالاتی نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے تشدد کے خلاف عدالت کولکھے گئے خط میں الزام لگایا کہ مجھ سے 25 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی جبکہ میرے پاس 4 ہزار موجود تھے جوانہیں دے دیئے بعد ازاں 21 ہزار روپے کا دوبارہ تقاضا کیا گیا جو میرے پاس نہیں تھے اورمزید رقم ادا نہ کر سکنے پر مجھے ٹارچر سیل میں رکھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیاگزشتہ روز عدالت نے اپنے نائب کورٹ کے ذریعے حوالاتی سلیمان کو چیک کروایا تو جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جس پر عدالت نے فوری طور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیااور جیل انتظامیہ کو ہدائیت کی ہے کہ وہ مکمل سکیورٹی میں حوالاتی کو ڈی ایچ کیو کے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا انتظام کریں یاد رہے کہ سلیمان نامی حوالاتی کے خلاف تھانہ آر اے بازار پولیس نے 18نومبر2020کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ302کے تحت مقدمہ نمبر 665درج کیا تھا جس میں مزکورہ حوالاتی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس کیس میں ملزم نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ265-Kکے تحت بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت کے لئے پہلے ہی15ستمبر کی تاریخ مقرر ہے۔

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You