پنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالرزاق نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین

راولپنڈی (افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالرزاق نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیراؤ جلاؤ اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے 11 الگ الگ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی ہے آئیندہ تاریخ پر فریقین کے وکلا ضمانت قبل از گرفتاری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل دیں گے عدالت نے ملزمہ کے وکلا کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈرز پر بھی جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں بشریٰ بی بی نے عبوری ضمانت کی درخواست اپنے وکلا بیرسٹر سلیمان صفدر اور محمد فیصل ملک کے ذریعے دائر کی تھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سیشن جج نے سماعت کی بشریٰ بی بی کے وکلا نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو 9 مئی کے کسی مقدمہ میں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا حالانکہ 9 مئی کے بعد لگ بھگ 14 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اس دوران کسی مقدمہ میں درخواست گزار کا ریمانڈ بھی نہیں لیا گیا اسی طرح قانون اجازت دیتا ہے کہ کوئی ملزم اگر پہلے ہی کافی عرصہ سے جیل میں ہے تو عدالت اس کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرسکتی ہے یا جیل حکام سے تصدیق کے بعد ضمانت منظور کر سکتی ہے وکلا کا موقف تھا کہ اب جبکہ عدت کیس سمیت دیگر مقدمات میں بھی درخواست گزار کو ریلیف دے دیا گیا ہے اور جیل سے جلد ان کی رہائی متوقع ہے لیکن خدشہ ہے کہ ان مقدمات میں انہیں گرفتار کرلیا جائے گا کیونکہ تاحال درخواست گزار کے حوالے سے ان مقدمات پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی لہٰذا عدالت ان مقدمات میں درخواست گزار کی ضمانت منظور کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی یادرہے کہ 9 مئی کے تناظر میں راولپنڈی پولیس کی جانب سے تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ نمبر 708 کے علاوہ تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 563،تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 836، تھانہ ریس کورس میں 759، تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 2106، تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر 2076، تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 981، تھانہ وارث خان کے مقدمہ نمبر 914، تھانہ مورگاہ میں مقدمہ نمبر 397، تھانہ صدر واہ میں مقدمہ نمبر 744 اور تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ نمبر 940 درج کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You