پنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک) پیپلز لائرز فورم نے آئینی ترامیم کی منظوری پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے واضح

راولپنڈی (افتخار خٹک) پیپلز لائرز فورم نے آئینی ترامیم کی منظوری پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے واضح کیا ہے

کہ یہ ترامیم ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ ان ترامیم کے خلاف ہڑتالوں یا احتجاج سے دباؤ بڑھا لیں گے اگر ایسا ہوا تو ہم انتشاری ٹولے کے خلاف احتجاج کریں گے جن وکلا نے آئینی ترامیم کی حمایت کی وہ اس کی حفاظت بھی کرنا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز لائرز فورم کے صدر مسعود شاہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ساجد تنولی اور اسرار عباسی سمیت دیگر وکلا نے اظہار تشکر کے لئے منعقدہ فورم کے اجلاس میں کیا اس موقع پر وکلا نے مٹھائیاں تقسیمِ کیں وکلا قائدین نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے ثابت کر دیا کہ وہ چھوٹی عمر کا بڑا سیاستدان ہے انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ کا اختیار تھا جس سے پارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہوئی ہے اب وکلا کو متحد ہو کر اس اقدام کی حفاظت کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ اب ضد چھوڑ کر ملکی مفاد کو مقدم سمجھے ہم کسی کو سیاست کی آڑ میں انتشار نہیں پھیلانے دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You