اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک سے رپورٹ)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج

راولپنڈی (افتخار خٹک سے رپورٹ)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج حامد حسین نے پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کے دوران گرفتار ڈسٹرکٹ بار کے رکن وقاص صدیقی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر وقاص صدیقی کی رہائی کا حکم دے دیا وقاص صدیقی کا 2روزہ ریمانڈ پوراہونے پر پولیس نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے وقاص صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا اس موقع پرعدالت نے وقاص صدیقی کی ضمانت کے لئے دائردرخواست پر وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی ضمانت منظور ہونے اور پولیس حراست سے رہائی کے بعد وقاص صدیقی کو ڈسٹرکٹ بار میں لایا گیا راولپنڈی کے تمام وکلا نے قائد اعظم ہال میں جمع ہو کر وقاص صدیقی کا استقبال کیا اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر تنویر اقبال خان، سیکریٹری راجہ شوکت محمود ستی، ڈسٹرکٹ بار کے صدر فیصل خان نیازی،سیکریٹری راجہ محمد علی، پنجاب بار کونسل کے ممبران بشارت اللہ خان اور اسد عباسی ایڈووکیٹ سمیت وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں پر وکلا قائدین نے وقاص صدیقی پر پولیس تشدد کو کھلی پولیس گردی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی قبل ازیں وقاص صدیق پر پولیس تشدد کے بعد ڈسٹرکٹ بار نے پہلے ہی عدالتی بائیکاٹ اور احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ضلع کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس افسران و اہلکاروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی احتجاج کی کال کے باعث وکلا کی بڑی تعداد پیر کی صبح ہی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جمع ہو گئی جنہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی بعد ازاں وکلا ریلی کی شکل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے احاطے میں پہنچ گئے جہاں تمام دن نعرہ بازی جاری رہی اس موقع پر پولیس نے زیر حراست وکیل وقاص صدیقی کو عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم وکلا میں پائے جانے والے اشتعال اور کسی بھی ممکنہ تصادم سے بچنے کے لئے پولیس مذکورہ وکیل کو عدالت میں پیش نہ کر سکی یاد رہے کہ تھانہ وارث خان پولیس نے 24فروری کو وقاص صدیق کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7اے ٹی اے،تعزیرات پاکستان کی دفعات 324،353،186،148اور149کے علاوہ پنجاب کائیٹ فلائنگ ایکٹ2001کی دفعہ13.2A،اسلحہ آرڈی نینس 2015کے تحت مقدمہ نمبر237درج کیا تھا مقدمہ کے متن کے مطابق ڈھوک کھبہ کی ملحقہ گلی میں 10/12نوجوان لڑکے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جن کو پکڑنے کی کوشش کی تو لڑکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے ایس پی پوٹھوہار کا آپریٹر عامر محمودپیٹ اور بازو پر گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ باقی ملازمین نے بھی بمشکل جان بچائی اس دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جس کا نام محمد وقاص صدیقی معلوم ہوا جس سے390بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا تاہم اس حوالے سے وکلا کا موقف تھا کہ وقاص صدیقی کبھی بھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے پولیس نے نہ صرف چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے گھر میں زبردستی داخل ہوئی ان پر بہیمانہ تشدد کیااور پھر دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا وکلا کا موقف تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تشددکی ویڈیو نے پولیس گردی کا بھانڈا پھوڑ دیا وکلا نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کے ذمہ دار پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You