راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد طارق ایوب نے توہین رسالت

راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد طارق ایوب نے توہین رسالت کے مقدمہ میں نامزد گستاخ کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی ہے عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے تھانہ سول لائن پولیس نے گزشتہ سال ستمبر میں کامران خان نامی شہری کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ 50 سالہ محمد عارف نے لالکرتی کے ایک ہوٹل میں سب لوگوں کے سامنے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی خواتین کے بارے میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے اور موقع پر موجود لوگوں کے منع کرنے کے باوجود توہین آمیز الفاظ بکتا رہا جس سے وہاں موجود تمام لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے مدعی کی جانب سے مذکورہ گستاخ کے خلاف مقدمے کی پیروی حافظ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ نے کی گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنانے کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے قبل ازیں بھی سیشن کورٹ نے اس مقدمہ میں ملزم کو موت کی سزا سنائی تھی جس پر ملزم نے عدالتی فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جہاں سے ہائی کورٹ نے اس مقدمے کو ریمانڈ کرتے ہوئے سیشن عدالت کو از سر نو سماعت کا حکم دیا تھا۔





