پنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری ماجد حسین گادی نے شوہر

راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری ماجد حسین گادی نے شوہر کے قتل میں نامزد خاتون کو اس کے ساتھی سمیت عدم ثبوت کی بناء پر مقدمہ سے بری کردیا یے عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزمان کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے تھانہ آر اے بازار پولیس نے 2 جون 2023 کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/34 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا مقتول کی اہلیہ گل پرینہ کی مدعیت میں درج مقدمہ کے متن کے مطابق اس کے شوہر کو رات کے وقت نامعلوم شخص نے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ گھر بالائی منزل میں رہائش پذیر جان بہادر بھی فائرنگ کی آواز سے اوپر آگیا بعد ازاں پولیس نے اس مقدمہ میں مدعیہ اور جان بہادر کو ہی گرفتار کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو بری کردیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You