اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی (افتخار خٹک) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک

راولپنڈی (افتخار خٹک) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلے کو ریفرنس کے فیصلے تک مؤخر کر دیا ہے عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کی بریت پر محفوظ فیصلہ ریفرنس کے فیصلے کے ساتھ سنایا جائے گا گزشتہ روز ریفرنس کے تفتیشی پر ملزمان کے وکلا نے جرح جاری رکھی تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر دونوں ملزمان اور ان کے وکلا عثمان گل ، چوہدری ظہیر عباس، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز عدالت میں موجود تھے دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے القادر ٹرسٹ ریفرنس کے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کی تاہم گواہ پر جرح مکمل نہ ہوسکی آئندہ سماعت پر بھی ملزمان کے وکلا تفتیشی پر جرح جاری رکھیں گے ریفرنس میں بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلے کو ریفرنس کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے عدالت نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ ریفرنس میں اب تک ریفرنس میں 35 گواہوں کے بیان ریکارڈ ہو چکے ہیں جبکہ ملزمان کے وکلا نے 35 گواہان پر جرح کی کاروائی بھی مکمل کر لی ہے نیب نے اس ریفرنس میں 10 گواہان کے نام پہلے ہی واپس لے لئے ہیں قبل ازیں نیب نے 59 گواہوں کی فہرست ریفرنس کے ساتھ منسلک کی تھی تاہم 10 گواہوں کے نام ترک کرنے کے بعد اب یہ فہرست 49 گواہان پر مشتمل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You