
راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے قتل و اقدام کے مقدمہ میں نامزد 1ملزم کو عمر قید اور دوسرے کو7سال قید کے ساتھ50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے عدالت نے مقتول کے ورثا کو10لاکھ روپے بطور ہرجانہ اور زخمی کو ڈیڑھ لاکھ روپے بطور دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے 25فروری2021کو ملازم حسین شاہ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 324، 148، 149اور109کے تحت مقدمہ درج کیاجس میں الزام تھا کہ عون شاہ، فیصل شاہ، فرخ شاہ، غلام رضا شاہ، صفدر شاہ اورعاشق شاہ نے اس وقت ان پر فائرنگ کر دی جب وہ اپنے بھائی صنفین شاہ اور والدہ مسماۃ ریاض بی بی کے ہمراہ جنازے میں شرکت کے لئے سیلہ سیداں موجود تھے فائرنگ سے وہ اور اس کا بھائی زخمی ہو گئے جبکہ صنفین شاہ بعد ازاں جاں بحق ہو گیاوجہ عناد سابقہ قتل ہے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر غلام رضا شاہ کو قتل کی دفعہ 302کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے اور مقتول کے ورثا کو 10لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہرجانے کی رقم ملزم کی جائیداد فروخت کر کے وصول کی جائے عون شاہ کو اقدام قتل کی دفعہ 324کے تحت 7سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید3ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے ملازم شاہ کو زخمی کرنے کی دفعہ337-F(iii)کے تحت ڈیڑھ لاکھ روپے بطور دامان ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے دونوں ملزمان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-Bکا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت عرصہ حوالات ملزمان کی سزا سے منہا تصور ہو گا جبکہ عدالت نے دیگر 4ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے۔




