
راولپنڈی :؛وطن عزیز کے دفاع اورملک کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے والی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے راولپنڈی میں یکجہتی ریلیوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا



تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں جبکہ راولپنڈی کے عوام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوردیگر رہنماؤں کو غدار وطن قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف سے اظہار نفرت کے لئے شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی تصاویر والے درجنوں فلیکس آویزاں کر دیئے جن پرتصاویر کے نیچے 9مئی ”یوم مذمت“اور”غدار پاکستان“ کے الفاظ تحریر ہیں راولپنڈی میں بڑی ریلی میونسپل لیبریونین کے زیر اہتمام نکالی گئی میونسپل کمپلیکس سے راولپنڈی پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدر و سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان نے کی ریلی میں سابق اراکین اسمبلی حاجی پرویز ، راجہ حنیف کے علاوہ راحت قدوسی ، جاوید مغل ، اور فخر وڑائچ سمیت یونین عہدیداروں، میونسپل ملازمین، لیگی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکانے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکا پاک فوج اور شہدا کے حق میں زبردست نعرہ بازی کر رہے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار نسیم نے کہا کہ آج اس ملک میں ہم پاک افواج کی وجہ سے آزادفضا میں سانس لے رہے ہیں شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہم اپنے شہدا کو کبھی بھول نہیں سکتے انہوں نے عمران خان کوایک فتنہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاک فوج پاکستانی قوم کی ریڈ لائن ہے اور قوم اپنے دفاع کی ریڈ لائن کسی شرپسند کو عبور نہیں کرنے دے گی انہوں نے کہا کہ بیرونی ہاتھوں میں کھیلنے والے عمران خان کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے عوام نے پاکستان دشمنوں کو پہچان لیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اورسانحہ 9مئی کے سرغنہ عمران خان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جائے ادھر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے جھنڈا چیچی سے کچہری چوک تک بھی یکجہتی ریلی نکالی ریلی کی قیادت مسلم لیگی رہنماچوہدری چنگیز خان نے کی ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی ریلی کے شرکانے وال آف شیم پر لگی تحریک انصاف کی قیادت کی تصاویرپر جوتے برسائے ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ادھر عوامی حلقوں کی جانب سے سانحہ 9مئی کے ردعمل اور تحریک انصاف سے اظہار نفرت کے لئے راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف اورمری روڈ سمیت متعدد سڑکوں پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تصاویر والے درجنوں فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ان پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 2درجن سے زائد دیگر رہنماؤں کی تصاویر کے ساتھ غدار پاکستان کے الفاظ کے علاوہ مختلف القابات تحریر کئے گئے ہیں۔
رپورٹ : افتخار خٹک سے



