پنجاب

راولپنڈی۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک

راولپنڈی۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی سکیورٹی سے متعلق مشاورت کی۔جس کے بعد سیکرٹری بار اسد محمود ملک نے دیگر عہدیداران محمد جہانگیر مغل۔اور راجہ سہیل اختر کے ہمراہ کہ ہمراہ ضلع کچہری میں انے والے تمام گیٹ راستوں آور چیکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری بار کا کہنا تھا کہ سکیورٹی پر کمپرومائز کسی صورت برداشت نہیں جائے گا ضلع کچہری میں کئی سال پہلے جو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے وہ کافی حد تک خراب ہو چکے ہیں جن کو اج تک اپ گریڈ نہیں کیا گیا کیمروں کی اپگریڈریشن کا کام بھی بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ راولپنڈی بار کے وکلا کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے اہلکاروں کے ساتھ لیڈیز پولیس اہلکار کا ہونا بھی بہت ضروری ہے کچہری میں داخل ہونے والی خواتین کی چیکنگ بھی یقینی بنائی جائے ہر انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ کا ہونا بہت ضروری ہے ضلع کچہری راولپنڈی میں وکلا صاحبان کے علاوہ ہر قسم کے پرائیویٹ موٹرسائیکلوں کا داخلہ بھی ممنوع ہے کچھ چیکنگ پوائنٹ ایسے بھی ہیں جہاں پہ پولیس اہلکاروں کی تعداد کم ہے یہاں پر تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے اس معاملے میں عنقریب سی پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی اپریشن سے میٹنگ کر کے تمام سیکیورٹی سے متعلق تمام معاملات کو حل کروائیں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You