دینہ (عبدالرحمن قادری ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر

گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن — اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کا اچانک مارکیٹ وزٹ


دینہ (عبدالرحمن قادری ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے دینہ مارکیٹ کا تفصیلی اور اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول، خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور عوام کو سرکاری نرخوں پر ریلیف فراہم کرنا تھا۔
معائنے کے دوران کریانہ اسٹورز، سبزی و پھل فروشوں سمیت مختلف دکانوں پر قیمتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے جبکہ متعدد دکانوں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے واضح کیا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں میسر آئیں اور ناجائز منافع خوری کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایسے اچانک دورے جاری رہیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی
۔



