پاکستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔عمارہ خان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔عمارہ خان

دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا (کے پی) میں 3 مختلف کارروائیوں میں 30 خوارج ہلاک کردیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارج کے خلاف آپریشنز کیے، مارے گئے خوارج دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلجنس بنیادوں پر آپریشن کیا، آپریشن میں 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کرک میں بھی آپریشن کیا جس میں 8 خوارج دہشت گرد مارےگئے۔سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں بھی آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں خوارجی سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور دہشت گرد مخلص شامل ہیں۔اس موقع پر معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You