اہم خبریںپاکستان

دھمکی یا ہتھیار دکھا کر مذہب کی تبدیلی حرام ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک

دھمکی یا ہتھیار دکھا کر مذہب کی تبدیلی حرام ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوئی محبت یا چاہت میں اسلام قبول کرتا ہے تو وہ افضل نہیں لیکن وہ اسلام میں داخل ہو سکتا ہے۔معروف مذھبی اسکالر

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دےدیا۔گزشتہ روز ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیا تھا جس دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ہے، دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ کوئی محبت یا چاہت میں اسلام قبول کرتا ہے تو وہ افضل نہیں لیکن وہ اسلام میں داخل ہوسکتا ہے، ہم کسی کے دل کے معاملے کو نہیں جان سکتے کیا پتا وہ آگے جاکر عام مسلمان سے ایک اچھا مسلمان بن جائے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You