پنجاب

دفتر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میں مسیحی اسیران و مسیحی جیل ملازمین کی خوشیوں

*دفتر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میں مسیحی اسیران و مسیحی جیل ملازمین کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرسمس کے حوالے سے کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد*

اس تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر نے خصوصی شرکت کی ہے اور مسیحی ملازمین کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز میاں سالک جلال اور ڈی آئی جی سرگودھا ریجن سعید اللّٰہ گوندل بھی موجود تھے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب کی جیلوں میں مقید مسیحی اسیران و مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تمام ملازمین ایک فیملی کی طرح ہیں۔ مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں مسیحی ملازمین مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔

پنجاب کی جیلوں میں بھی مسیحی اسیران اور مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کیک کٹنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You