اہم خبریںخیبرپختون خواہ

خیبر تنخواہ کہ صوبائی وزیر اسلحہ سمگلنگ میں ملوث نکلا

خیبر تنخواہ کہ صوبائی وزیر اسلحہ سمگلنگ میں ملوث نکلا۔

قیمتی گاڑیوں میں پشاور سے لے جایا جانے والے اسلحہ پشاور کے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز نے پکڑ لیا جس کی پاداش میں صوبائی وزیر نے ہنگامہ کھڑا کر کے ایس ایچ او معطل کر دیے جبکہ ملزموں کو پروٹوکول دے کر رہا کر دیا۔

اسلام اباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کسی بھی وقت باری مقدار میں اسلحہ کوہاٹ روڈ پر سمگل کیا جائے گا جس پر تھانہ بڈھ بیر اور پولیس سٹیشن انقلاب کہ دونوں ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کہ ہمراہ ناکہ بندیاں کر دی کس دوران ریو گاڑی نمبر 0622 سندھ کو روک کر اس میں سوار سمگلرو کو گرفتار کیا ذرائع بتاتے ہیں گرفتار ہونے والوں میں ایک وکیل بھی شامل ہے گاڑی کے خفیہ خانوں سے نائن ایم ایم کی 50 پستولیں 30 بور کی 29 پستول رائفل سینکڑوں کارتوس برامد ہوئے سمگلروں کو بڈھ بیر تھانے میں بند کر دیا گیا واقع پہ پی ٹی ائی کے صوبائی وزیر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور کہا کہ یہ میرے رشتے دار ہیں ان کو گرفتار کرنے کی جرات کیسی ہوئی اور کئی پولیس افسروں پر دباؤ ڈال کر دونوں تھانوں کے ایس ایچ او کو معطل کیا اور مبینہ طور پر الزام عائد کیے کہ یہ سمگلرو کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جبکہ معاملہ یہ تھا بتایا گیا ہے پکڑے جانے والے سمگلرو کی تین گاڑیاں ضلع کوہاٹ میں بھی پکڑی جا چکی ہیں دونوں ایس ایچ او کو ناکردہ جرم کی سزا دے کر معطل کیا گیا وزیراعلی خیبر پختنخواہ کو چاہیے کہ اپنے وزیر و مشیروں کہ حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھے اتنا خطرناک اسلحہ اخر کدھر سمگل ہو رہا تھا اور صوبائی وزیر ان سمگلر کی سفارش میں کیوں کود پڑے لگتا تو یوں ہے کہ ان کا کاروبار ہی یہی ہے پی ٹی ائی حکومت بننے کے بعد جرائم پیشہ افراد کو مکمل چھوٹ دے رکھی ہے کبھی تھانوں پر یلغار اور اشتہاریوں کے لیے سفارشی کی کئی شکایات ا چکی ہیں مگر کے پی کے کے وزیر اعلی کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے کیا صوبے کی عوام نے ان کو ووٹ اس لیے دیا تھا کہ وہ سمگلنگ اور دو نمبر لوگوں کی پشت پنائی کرے اخر یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا صوبائی وزیر کے خلاف بھی کوئی کاروائی ہوگی یا معاملہ گول ہوگا ادھر پشاور پولیس کا بھی مورال مکمل ڈاؤن ہو چکا ہے ان دو ایس ایچ او کی معطلی کے بعد اب سوچ رہے ہوں گے کہ ہم جرائم پیشہ افراد پر ہاتھ ڈالیں یا انہیں نظر انداز کرے پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ مبینہ سمگلر اشفاق ولد صاحبزادہ اور عبدالوہاب ولد عمر زادا ساکنان بنوہ جن کے خلاف ایف ائی ار کیوں درج نہیں کی.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You