اہم خبریںپنجاب

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے  آپریشنز میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ڈی آئی خان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد علاقے کےمعصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You