خیبرپختون خواہ

خیبرپختونخواہ کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اکرام الدین

خیبرپختونخواہ کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اکرام الدین

تمام منتخب وزراء صوبے کی ترقی عوام کی فلاح و بہبود اور صحافی برادری کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹس

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹس یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ منتخب تمام وزراء، صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود اور خیبرپختونخواہ کے صحافی برادری کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات حکومت وقت کی زمہ داری ہے۔ حکومت عوامی مسائل پر بھرپور توجہ دیں تاکہ مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔ بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹس یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ نئی کابینہ سے عوام کو امیدیں ہے نئی کابینہ خلوص نیت سے اپنی زمہ داریاں پورا کریں اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات سے ہٹ کر صوبے کے عوام کو سہولیات فراہم کریں۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا نئی کابینہ میں مینہ خان، ارشد ایوب خان، فضل شکور خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، سید فخر جہان، ریاض خان، خلیق الرحمان، عاقب اللہ خان، فیصل خان ترکئی، مزمل اسلم، تاج محمد، شفیع اللہ جان شامل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You