
خوشدل خان ملک کی ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر شعیب سرور سے ملاقات۔
ملاقات کے دوران ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
ڈنمارک(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور حکومت پاکستان کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری خوشدل خان ملک نے ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر شعیب سرور سے آج کوپن ہیگن میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی لیڈر طارق محمود بھی موجود تھے بتایا گیا کہ کوپن ہیگن میں پاکستانی سفارت خانہ ڈنمارک کے مختلف حصوں میں مقیم 35 ھزار پاکستانیوں کو سفارتی اور قونصلر خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کے اجرا اور تجدید کے ساتھ ساتھ ویزا کے لیے آن لائن سہولیات کی دستیابی کی وجہ سے پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے سراہا گیا ہے تا ہم سفارت خانہ انہیں دیگر قانونی معاملات اور فلاحی خدمات میں مدد فراہم کر رہا ہے۔خوشدل خان ملک نے سفارت خانے کی کوششوں کو پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ سفارت خانہ مستقبل میں بھی اپنی معیاری خدمات کو برقرار رکھے گا۔



