انٹرنیشنل

خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 47 فلسطینی شہید۔

خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 47 فلسطینی شہید۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی آمد بند کرنے کے بعد خوراک کی شدید قلت ہے۔ غیر ملکی میڈیا

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج پھر غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطیوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں شہریوں پر اس وقت حملے کیے جب لوگ غزہ میں اسرائیل اور امریکی انتظامیہ کی زیر نگرانی چلنے والے خوراک تقسیمی مراکز پر جمع تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی آمد بند کرنے کے بعد خوراک کی شدید قلت ہے اور ایسے میں ہر روز ہزاروں شہری خوراک تقسیمی مراکز کے باہر جمع ہوتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You