پنجاب

خود غرضی،نفرت،انتشاراور خلفشار کے شکار معاشرے کو انسانی یکجہتی کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز

*خود غرضی،نفرت،انتشاراور خلفشار کے شکار معاشرے کو انسانی یکجہتی کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*غربت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور 90 فیصد جرائم اور برائیاں اسی کی وجہ سے جنم لے رہی ہیں:چیئرمین*
*فلاح انسانیت کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں دوسرے انسانوں کو شریک و ضروریات کا خیال رکھیں:گفتگو*
*اسلام نے بلا تفریق مذہب وملت انسانی برادری کا وہ نقشہ کھینچا ہے جس پر عمل کیا جائے تو امن و امان کا قیام ممکن ہے*
*چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا 20 دسمبر انسانی یکجہتی کے عالمی دن پر پاکستانی قوم کے نام پیغام*
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 20 دسمبر انسانی یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے خصوصی میں کہا کہ خود غرضی، نفرت،انتشار اورخلفشار کے شکار معاشرے کو آج پہلی ضرورت انسانی یکجہتی کی ہے،فلاح انسانی کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنی چھوٹی بڑی خوشیوں میں دوسرے انسانوں کو شریک کریں اور دوسروں کے غموں میں باہم شریک ہوں اور دکھی انسانوں کے سماجی و معاشرتی مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں،ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ اپنائیں اور جو مسائل ہمیں درپیش ہوں ان کو باہم اتفاق و یکجہتی سے حل کریں، بلاشبہ اتفاق اتحاد اور یکجہتی انسانوں کی سب سے بڑی طاقت ہے اس کا مشاہدہ ہم زندگی کے ہر مرحلے میں کرتے ہیں، 20 دسمبر کو انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے اور انسانوں کی باہمی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور 90 فیصد جرائم اور برائیاں اسی کی وجہ سے جنم لے رہی ہیں،اس دن کو منانے کا فائدہ اس وقت ہی ہو گا جب ہم اس عالمی مسئلہ سے لڑنے کیلئے ایک دوسرے سے اتحاد کریں گے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسلام نے بلا تفریق مذہب وملت انسانی برادری کا وہ نقشہ کھینچا ہے جس پر سچائی سے عمل کیا جائے تو شر و فساد،ظلم و جبر اور بے پناہ انارکی سے بھری دنیاجنت کا منظر پیش کرنے لگے گی۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
19-12-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You