اہم خبریںپاکستان

خط کی باتیں سب چالیں، مجھے کچھ نہیں ملا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خط کی باتیں سب چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر خط ملا بھی تو پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You