انٹرنیشنلاہم خبریں

خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اکرام الدین

خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اکرام الدین

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے بہترین اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کیا گیا، بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبے کو انجام دیا، میدان جنگ میں ناکامی پر بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پراکسیز سے دہشتگردی کروا رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے جاری بیان میں کہا کہ خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے بہترین اقدامات کی اشد ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمی افراد کو جلد از جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔یاد رہے کہ خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہد ہو گئے جبکہ 35 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You